سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزے کے حصول میں آسانی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزے کے حصول میں آسانی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزوںکے حصول میں آسانی پیدا کرے۔ اس کے جواب میں سعودی سفیر نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی طرف سے قبل ازیں آئندہ دو سال میں 2لاکھ افراد کو تربیت دینے اور 5لاکھ فری لانسرز کے لیے ای روزگار مراکز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

21 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

31 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

54 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago