پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے 10 اوورز بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے لیکن حسن علی نے ڈیوون کانوائے کو 68 کے مجموعی سکور پر آئوٹ کر دیا، انہوں نے 35 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 30 اوورز میں 211 رنز بنا لئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ضروری ہے ورنہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔