میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد مارے گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو مسلح افواج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
جوانوں نے ملک کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ میانوالی ائیر بیس پر حملہ آور تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیارے اور فیول باؤزر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقے میں کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔