آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھا دی گئی ہے، اس طرح آٹے کا تھیلے 2750 روپے کا ہو گیا ہے۔
گندم کی قیمت میں فی من 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔