اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے .
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل دنیا کی مہنگی کرکٹ لیگ میں سے ایک ہے .
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیروں نے بھارتی حکومت سے آئی پی ایل کو ایک ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کرنے کے بارے میں بات کی ہے جس کی مالیت 30 ارب ڈالر ہے .
رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاملے بات چیت اس وقت ہوئی تھی، جب محمد بن سلمان نے ستمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا .
سعودی عرب نے لیگ میں 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری اور دوسرے ممالک میں توسیع کی رہنمائی میں مدد کرنے کی تجویز پیش کی ہے .
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) جو آئی پی ایل کی نگران ہے، اس نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے .
واضح رہے کہ آئی پی ایل دنیا کی مہنگی ترین لیگوں میں سے ایک ہے، جو 2008 میں اپنے آغاز سے بہترین کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب راغب کر رہی ہے .