آئی ایم ایف نے 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے جون 2024 تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا .
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر زسے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے .


آئی ایم ایف نے موقف پیش کیا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرالتوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت پر بھی ایف بی آر سے پیر کو رپورٹ طلب کر لی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف سے شیئر کر دی گئیں،آئی ایم ایف نے تفصیل مانگتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کس سیکٹر سے کتنا ٹیکس وصول کر رہا ہے .
4.9ملین ٹیکس دہندگان کو 10 ملین تک بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر مشاورت کی جائے گی .
آئی ایم ایف نے ریونیو محصولات میں شارٹ فال، ٹیکس چھوٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں دی، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے،ایف بی آر آئی ایم ایف کے مطالبات پر رپورٹ سوموار کو پیش کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں