اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اہم پیش رفت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی اپیل سات نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی .
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی .

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے . عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں .
چیئرمین پی ٹی آئی نے 5 اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے . توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں .
احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی .
واضح رہے کہ دو رکنی بینچ پہلے چھ کیسوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں