کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کچرا کنڈی سے تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ)نارتھ ناظم آباد میں کچرا کنڈی سے تین نوائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کچرا کنڈی سے تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نومولود کی لاشوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں اور سلسلے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔