بارش رک گئی ، پاکستان کو نیا ہدف مل گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلورو میں جاری موسلا دھار بارش رک گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد اوورز میں کمی کردی گئی ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 41اوورز تک محدود کر دیاگیا ہے۔
پاکستان کو41اوورز میں 342رنز کا ہدف دیا گیا ہے ،اب پاکستان کو 19.3اوورز میں 182رنز درکار ہیں۔
ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان 10 رنز آگے ہے،فخر زمان 106 رنز اور بابر اعظم 47 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔