بنگلورو میں دوبارہ بارش ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ روک دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلورو میں بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دوبارہ روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث پچ کو کوور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
بارش کے باعث بقیہ میچ نہ ہوا تو پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ونر ہوگا۔
ڈی ایل ایس میتھڈکے تحت پاکستان کو25.3اوورز میں 179رنز بنا نا تھے۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان مقررہ ہدف سے 21 رن آگے ہے،فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔