پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی راج کیلئے کام کیا ، آصف زرداری

نوابشاہ(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے۔

نوابشاہ میں آصف علی زرداری سے پی پی عہدیداران اور معززین کی ملاقات ہوئی ،اس دوران انہوں نے کارکنان، عہدیداران اور معززین کی عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز کو سنا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے ،عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے، جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے، آگے بھی ملک کو بحرانوں سے باہر نکالیں گے۔