کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے میں کانگو وائرس کی وباءپھیل گئی ، 5ڈاکٹروں سمیت 8افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر نے کے انتظامات مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے میں کانگو وائرس کی وباءپھیل گئی ، 5ڈاکٹروں سمیت 8افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر نے کے انتظامات کر لئے گئے ۔ ترجمان محکمہ صحت بلو چستان کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں سمیت 18کی حالت اچانک غیر ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا جہاں طبی عملے اور ڈاکٹروں سمیت 18افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کی ٹیسٹ رپورٹ میں 5 ڈاکٹروں اور طبی عملے کے 3افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میںتمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ سیکر ٹری صحت بلو چستان عبد اللہ خان نے سول ہسپتال کا دورہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایم ایس سول ہسپتال ، محکمہ صحت اور ڈی جی ہیلتھ آفس کے اعلی حکام اور پی ڈی ایس آر یو کی ٹیم کے ہمراہ کانگو وائرس متاثرہ افراد کے لئے آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا ڈاکٹرز ور طبی عملے کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ دریں اثناءسول ہسپتال کوئٹہ سے رپورٹ ہونے والے حالیہ کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کے حوالے سے اجلاس ہسپتال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ ڈاکٹر فہیم خان ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، پروفیسر سید خالد شاہ ، ڈاکٹر حبیب مینگل ، انچارج پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر عباد خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر جان بگٹی ، آر ایم او جنرل ڈاکٹریعقوب کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کریمین کانگو ہیمرجک بخار کنٹرول کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وائرس کی روک تھام کے لئے ایک جامع ایکشن پلان بنا دیا گیا ہے جس کے فوری نفاذ کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں بتایا کہ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے مشتبہ مریضوں کے لئے 32بیڈز پر مشتمل جبکہ فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کے کنفرم مریضوں کے لئے آئیسولیشن وارڈ قائم کردئے گئے ہیں ۔

Recent Posts

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

4 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

6 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

17 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

18 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

29 mins ago

راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان نے راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی…

33 mins ago