سگے بھائی نے بہن پر ظلم کی انتہا ء کر دی محلے داروں کی اطلاع پر ملزم گرفتار، اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ) عید گاہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بلڈنگ پر کاروائی کر کے ظالم ، سفاک ، درندہ اور انسانیت سے گرا ہوا سگا بھائی گرفتار کر کے ڈھائی سال سے قید سگی برہنہ بہن کو بازیاب کرا لیا۔ ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عید گاہ تھانے کی حدود جنت بی بی بلڈنگ مارواڑی لائن سے خاتون کے چیخنے کی آوازوں پر محلے داروں نے پولیس کنٹرول 15پر اطلاع دی۔ اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر مذکورہ بلڈنگ پر پہنچے تو دروازہ اندر

سے لاک تھا۔ پولیس نے کاروائی کر کے بلڈنگ کے اندر رسیوں سے جکڑی برہنہ خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرایا اور سگے بھائی ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے بتایا کہ ملزم اقبال نے ڈھائی سال سے اپنی سگی بہن کو قید کر رکھا تھا۔ ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے مغویہ خاتون کو بازیاب کرانے کے بعد ایمبولنس میں اسپتال بھجوایا۔ جبکہ ملزم کے سگے ماموں محمد حسن کی مدعیت میں مقدمہ الزام 280/2021جرم دفعہ 376/344/35درج کر لیا۔ پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

45 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

57 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago