اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، شہری پریشان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی ، ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،اسلام آباد میں پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے کے باعث غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں پیاز 126 ،آلو 125، ٹماٹر 207 روپے، ادرک تھائی لینڈ 478 ، لہسن دیسی 450 ، کھیرا 88 ، بھنڈی 70 ، بینگن 77، پھول گوبھی 50 اور شلجم کی فی کلو قیمت 105 روپے رہی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق شملہ مرچ 165 ، لیموں دیسی 113 ،ٹینڈا 97 ، گھیا کدو 154، گاجر پاکستانی 95، کریلا 132 اور پالک فارمی 48 روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔
اس کے علاوہ سیب گولڈن اول 189 روپے ،انگور سندر خانی 356 ،گرما اول 176 ، انار 272 اورجاپانی پھل 132 اور امرود کی فی کلو قیمت 129 روپے رہی۔ جبکہ کیلا 134 روپے ، میٹھا اول فی درجن 118 ، زندہ مرغی شیور 335 روپے کلواور انڈا شیور فارمی فی درجن 330 روپے میں بکتے رہے۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

8 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

13 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

20 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

33 mins ago