تارکین وطن کی بیدخلی ، 496 غیر ملکی قیدیوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن اپنے ملک واپس گئے ، جبکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ، ڈی پورٹ ہونے والوں میں قیدی بھی شامل ہیں .
محکمہ داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف جیلوں سے کُل 496 غیر ملکی قیدیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے .

خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 144 ، پنجاب سے 271 ، اسلام آباد سے اب تک 81 قیدیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے .
محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 نومبر تک طورخم کے راستے ایک لاکھ 67 ہزارغیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانی اپنے وطن واپس لوٹ گئے . خیبر پختونخوا بھر میں غیرقانونی افغانیوں کے انخلاء کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں