صدر عارف علوی کو مستعفی ہو جانا چاہیے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے 2 مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔