اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے دم پر الیکشن لڑے گی .
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی .
انہوں نے بتایا کہ اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کش کی جا رہی ہے، صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی .
ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں .