بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .


محکم موسمیات کے مطابق منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، لاہور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہے گی، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے . گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا .
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بھی اگلے تین روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں فی الحال معطل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں