افغان مہاجرین اپنی سرزمین اور بھائیوں کے ساتھ رہے ،پشتون قوم پرست جماعتیں


کچلاغ(قدرت روزنامہ)پشتون مترقی قوم پرست وطن دوست جماعتوں کے رہنماوں نے کہاہے کہ افغان کڈوال اور پشتونوں کے خلاف جاری کاروائیاں اور زبردستی بے دخلی پشتون افغان دشمن عملیات کی تسلسل ہے افغان کڈوال یہاں پر اپنی ہی سرزمین اپنے بھائیوں کے ساتھ آباد اور کوئی بھی ان کو زبردستی نہیں نکال سکتا افغانوں کو شیراسلام،انصار مدینہ مجاہد اور ہیروز کا لقب دینے والے آج انہیں زبردستی نکال کر افغان خواتین اور بچوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں حکمران افغان کڈوال کے نام پر دنیا جہاں سے ڈالر ریال اور پونڈ بٹورنا چاہتے ہیں ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ ناقابل قبول ہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جنگ جرائم ہے اقوام عالم ان کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ،پشتون تحفظ موومنٹ کے کور کمیٹی رکن ملک مجید کاکڑ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان پی کے میپ کے صوبائی صدر نصراللہ زیرے جمال الدین رشتیا رحمت غرسنئ فضل رفیع نصیر احمد اور نور یاسین نے مین چوک کچلاغ بازار میں عظیم الشان احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ آج کے احتجاج نے ثابت کردیاکہ پشتون افغان متحد ہیں اور وہ پشتون افغان دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں افغان کڈوال کے خلاف حالیہ کاروائیوں کی کڑیاں چار عشروں سے افغانستان میں جاری مداخلت سے جاملتی ہیں آج اگر افغان یہاں پر کڈوال ہیں تو اس کے ذمہ دار بھی پاکستان کے حکمران اشرافیہ ہے بالادست پنجابی اشرافیہ نے افغان عوام کے خون کے سودے میں ڈالر کمائے آج بھی اسلام آباد کے حکمران افغان مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کررہا ہیں اور مختلف بہانے بنارہے ہیں تاکہ ایک بار پھر افغان مہاجرین کےنام پر دنیا سے ڈالر بٹورے انہوں نے کہا کہ اس ناروا اور انسانیت سوز سلوک کے خلاف پشتون مترقی قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کو دوسرے اضلاع تک پھیلایا جائیگا جس میں پشین لورالائی دکی ہرنائی زیارت ڑوب شیرانی قلعہ سیف اللہ میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا مقررین نے کچلاغ کے غیور اولس سیاسی کارکنوں کو کامیاب احتجاج پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغان کڈوال عالمی قوانین کے تحت یہاں پر آئے ہیں کوئی بھی ان کو زورزبردستی نہیں نکال سکتادنیا کے ہرملک میں عالمی قوانین کےتحت کڈوال آباد ہیں یہاں پر بھی کڈوال سے متعلق عالمی قوانین کو کوئی نہیں توڑ سکتا . افغان کڈوال یہاں پر بالکل بوجھ نہیں ہے آج جو یہاں پر ہمارا وطن آباد ہیں یہ افغان کڈوال ہی کی محنت وجہ سے آباد ہےانہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں افغان کڈوال کے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ان کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہیں یہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہیں پاکستان کے حکمران اشرافیہ کا اگلا ٹارگٹ یہاں کے پشتون ہونگے تارکین وطن دوسرے زبانیں بولنے لاکھوں کی تعداد میں موجود ہے ہم پوچھنا چاہتیے ہیں کہ پشتونوں کے علا¶ہ کتنے ایرانی اومانی ہندوستانی پنجابی مہاجر گرفتار کئے جاچکے ہیں لہذا ہم ریاست پاکستان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کریک ڈا¶ن پشتون افغان قوم کے خلاف ہورہی ہے انہوں نے کہا کہا کہ ہم اس احتجاج میں مزید شدت لائیں گے دریں اثنا پشتون قوم پرست مترقی جماعتوں کے رہنما آج چمن پرلت میں اظہار یک جہتی کے طور پر شرکت کرینگے

.

.

متعلقہ خبریں