سیاسی سوداگروں نے بلوچستان میں بے امنی برپا کی، ریکوڈک کے 6 ارب روپے ہڑپ کرلیے، نیشنل پارٹی


پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں اور مظلوم و محکوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے نیشنل پارٹی کی پالیسیاں ڈکٹیٹر یا فرد واحد نہیں بلکہ سیاسی کارکن بناتے ہیں بلوچستان میں نیپ کے بعد نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کا قومی جماعت ہے مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی تھی 2002 2008 اور2018 کے انتخابات اسی کا تسلسل تھے جنہوں نے بلوچستان میں تباہی وبربادی لائی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مفاہمتی سوچ وپالیسی اور نیشنل پارٹی کی سیاسی بالغ نظری کے باعث سیاسی کارکن اور سماجی رہنمائ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے میونسپل کمیٹی تسپ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام میں سیاسی کمیٹی کے رہنماوں کونسلران یونٹ سیکرٹری میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کے چیئرمین و قبائلی شخصیات سیاسی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین اسلم بلوچ مرکزی فناس سیکرٹری فدا حسین دشتی مرکزی رہنمائ وڈیرہ رجب علی رند میر منظور احمد گچکی حاجی محمد اسلام بلوچ اسٹیج پر موجود تھے انکی موجودگی میں سیاسی کمیٹی کے رہنماوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیت کرنے والوں میں بی این پی عوامی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر بختیار تحصیلدار آغا ظفر حسین بھی شامل ہیں تسپ میں منعقدہ شمولیتی جلسہ عام میں پنجگور سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی جلسہ گاہ میں صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ حاجی ایوب دھواری حاجی محمد اکبر بلوچ حاجی آصف مجید کی قیادت میں چتکان بونستان عیسیٰ سوردو دزناپ گوارگو پروم گچک کیل کور اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائ حاجی محمد اسلام بلوچ پھلیں بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ شہباز طارق ایڈوکیٹ کی قیادت میں خدابادان تسپ گرمگان وشبود سبزآب پنچہی کلگ کے ہزاروں گاڑیوں کی جلوس میں کارکن جلسہ گاہ پہنچ گئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جنرل مشرف نے آگ لگانے کے بعد اپنے ناروا کاروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے 2002کے انتخابات کا ڈرامہ رچایا اور اپنے سیاسی سوداگر کو بلوچستان میں مسلط کیا جنہوں نے اپنے ذاتی گروہی مفادات کیلئے بلوچستان کے امن کو تباہ بلوچستان کے نوجوانوں کے خون مستقبل ترقی خوشحالی ساحل وسائل کا سودا کیا ان کرپٹ عناصر نے سیندک گوادر اور اب ریکوڈک کا بھی سودا کر ڈالانواب بگٹی کی شہادت کے وقت یہ عناصر مشرف کے قصیدہ خواہاں تھے اس وفاداری کے عیوض ان عناصر کو 2008 میں ایک بار پھر بلوچستان کے عوام پر مسلط کیا گیا اس دوران عید کے بابرکت دنوں میں چار چار بلوچ جوانوں کے مسخ شدہ لاشیں ملیں، بلوچستان میں بدامنی دہشت برپا کی گئی ریکوڈک کے نام پر چھ ارب روپے ہڑپ کرلیے گئے اور بلوچستان کو ڈاکو کے حوالے کیاگیا2018 میں ٹھپہ ماری کے باعث ایک بار پھر ان عناصر کو بلوچستان پر مسلط کیاگیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سرکاری نوکریوں کابولی لگ گیا بارڈر ٹریڈ کو تباہ کردیا گیا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ مسلط کردہ کرپٹ لوگوں نے پنجگور کے عوام کے جزبات واحساسات کا قدر نہیں کی سرکاری نوکریوں کا سودا کرکے نوجوانوں کو مایوس کیا اسٹیکر اور ای ٹیگ کے نام پر بارڈر ٹریڈ سے اربوں روپے کماکر غریب لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا گیا اس لیئے آج پنجگور کے عوام سیاسی کارکن نام نہاد شخص کو سیاسی طور پر گلی گلی یتیم بنارہے ہیں نیشنل پارٹی اپنی بالغ نظری جمہوری سیاسی حکمت عملی ڈاکٹر مالک بلوچ کی سیاسی قیادت اور ویڑن مفاہمتی سوچ قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت بلوچستان بھر میں روز بروز مقبول ہورہا ہے اور بلوچستان بھر میں سیاسی کارکن نیشنل پارٹی سے جڑ رہے ہیں بہت جلد بلوچستان کو سیاسی یتیموں کی جنگل سے نجات دلا کر بلو چستان کی سیاسی کلچرل کو بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ 2024 کا الیکشن نیشنل پارٹی کی جیت کا سال ہوگا ڈاکٹر مالک بلوچ ایک بار پھر بلوچستان کا وزیر اعلی ہوگا اور بلوچستان دوبارہ امن ترقی کا گہوارہ بنے گا بلوچستان بھر میں پروفیشنل ادارے سکول کالجوں یونیورسٹیوں کا جال بھچاینگے جلسے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین اسلم بلوچ نیشنل پارٹی کے نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند مرکزی فناس سکیرٹری فدحسین دشتی میر منظور احمد گچکی مرکزی رہنمائ حاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلیں بلوچ حاجی آصف مجید چیئرمین عبدالرحمن ملازئی اکبر علی سردار عبدالصمد محمد حسنی شاہ جی عمر صلاولدین میروانی کامریڈ ناصر علی بلوچ میجر منظور احمد بلوچ حاجی رحمت اللہ بلوچ حاجی محمد اقبال بلوچ حاجی غلام رسول بلوچ کامریڈ ناصر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران ایک سیاسی قلعہ ہے مکران نے صدیوں پہلے سرداری نوابی نظام کو مکران سے دفن کردیا ہے بلوچستان کے عوام نے نہ کھبی غلامی قبول کی ہے اور نہ کسی کی زہنی غلامی قبول کرینگے پنجگور بلوچستان کا ایک سیاسی قلعہ ہے اس سیاسی قلعہ کی حفاظت سیاسی کارکنوں نے طویل جدوجہد سے آبیاری کی ہے اس سیاسی قلعے کو سیاسی کارکن کسی جعلی کرپٹ لوگوں کے حوالے نہیں کریگی آج کا یہ جم غفیر اور عوامی سیلاب ایک بار ہمیں 1988 کی یاد دلا رہا ہے ایک بار سیاسی کارکن یکجا اور یک دل ہوکر عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی محور اسداللہ اختر یا کوئی اور لیڈر نہیں بلکہ ہماری سیاسی محور بلوچستان کے حقوق اسلام آباد سے جمہوری انداز میں حاصل کرکے اپنے ساحل اور وسائل کے تحفظ کرنا ہے اس دوران جلسہ عام میں سیاسی کمیٹی کے رکن آصف مجید مرکزی کمیٹی کے رکن اکبر علی بلوچ میونسپل کمیٹی تسپ پنجگور کے چیئرمین اپنے متعدد کونسلروں بی این پی عوامی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر بختیار بلوچ سابق سینئر نائب صدر حاجی رحمت اللہ بلوچ سابق سنیئر جوائنٹ سیکرٹری صلاولدین میروانی سابق سیکرٹری خزانہ کامریڈ ناصر علی بلوچ مرکزی کونسلر میجر منظور احمد بلوچ مرکزی کونسلر حاجی غلام رسول بلوچ مرکزی کونسلر حاجی محمد اقبال بلوچ سردار عبدالصمد محمد حسنی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بی این پی عوامی اور جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔