سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا بلوچستان کی سیاسی شمولیتوں پر عدم دلچسپی ۔ ذراٸع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قریبی ذراٸع نے دعوی کیا ہے میاں نواز شریف بلوچستان کی سیاسی شمولیتوں پر دلچسپی نہیں رکھتے . اس لیے شمولیتی دعوت پر خود شرکت کرنے سے معذرت کرلی .

ذراٸع کے مطابق نواز شریف نے اپنی قریبی سیاسی سرکل میں بلوچستان میں اپنی سیاسی انرجی خرچ کرنے کے بجاۓ پنچاب . وفاق اور کے پی کے میں اپنی سیاسی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی . .
یاد رہے 2013 سے 2018 کے دوران بلوچستان کی کٸ سیاسی سرکردہ رہنماٶں (جن میں نواب سردار بھی شامل تھے ) نے مسلم لیگ ن سے دھوکہ کرکے باپ پارٹی تشکیل دے دی . . سنیٹ الیکشن میں بھی بلوچستان کے رہنماٶں نے مسلم لیگ ن سے دھوکہ کرکے پارٹی لاٸن کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ اپنی ووٹ بیچ دی . . جس پر نواز شریف سخت نالاں ہیں . .
قریبی ذراٸع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے نوابزادہ لشکری رٸیسانی کے علاوہ کسی کو بھی پارٹی میں لینےکے حق میں نہیں ہیں .
سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نواز شریف کی استقبالی میں جلسے میں شرکت کرنے کے باوجود . میاں نواز شریف نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا
ذراٸع کے مطابق نواز شریف مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے رہنماٶں کو ترجیح دینے کے خواہاں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں