سری لنکن ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پورا کرکٹ بورڈ فارغ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق عالمی چیمپیئنز سری لنکا کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا گیا .
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں سابق چیمپیئن سری لنکا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی .

سری لنکا ٹورنامنٹ میں صرف 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے . یہ بیان سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے .
وزیر کھیل کے بیان کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے . رانا ٹنگا 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں .
خیال رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے . سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں