اسلام آباد: ایف آئی اے نے 4 غیرملکی خواتین، 3بچوں کو فلیٹس سے بازیاب کرالیا


اسلام آباد / راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کرا لیا .
متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا .

ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے .
متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں .
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا . چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے .
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں .
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون جاری ہے، انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں