اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے رپورٹ ’سی پیک کے 10 سال‘ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پیشہ ورانہ انداز میں کام جاری ہے، حکومتِ پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پُرعزم ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں 85 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوئی جبکہ ان منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے دورانِ ملاقات چینی صدر شی جن پنگ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور بااعتماد دوستی فروغ پا رہی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…
لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…
لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…
لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا…