بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، کوئٹہ میں 2 ہفتوں کیلئے نجی مذبح خانوں پر پابندی ، اب تک کانگو وائرس کے کتنے کیسز رپورٹ ہو چکے ؟ جانیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں 2 ہفتوں کیلئے نجی مذبح خانوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔ اب تک کانگو وائرس کے کتنے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ؟ اس حوالے سے جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق صوبے میں اب تک 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

:جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت کانگو وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کوئٹہ میں 2 ہفتے کے لیے نجی مذبح خانوں پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی جائے گی اور شہری آبادی سے دور قائم مذبح خانوں میں جانورذبح کیےجاسکیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ لائیو سٹاک کو مویشی منڈیوں میں فوری جراثیم کش سپرےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی ایچ او، لائیو سٹاک افسران صورتحال پرکڑی نظر رکھیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی شواہدکے مطابق سول ہسپتال میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مریض سے وائرس پھیلا جس کے بعد سول ہسپتال کے متاثرہ وارڈکو سیل کرتے ہوئے دیگر شعبوں کو خصوصی اقدامات کے تحت جراثیم سے پاک کردیاگیا ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ2 مزید ہیلتھ کیئر ورکرزکو آج ائیر ایمبولینس سےکراچی منتقل کیا جارہا ہے۔نگران صوبائی حکومت نے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کو شہید قرار دیتے ہوئے پسماندنگان کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

19 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

25 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

35 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

44 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

59 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago