نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو بڑھا کر کتنے کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑا دعویٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب حکومت چاہتی ہے اسٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر کم از کم 3ماہ کی مدت کیلیے ہونے چاہئیں۔ اس کیلیے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل ریفائنڈ پٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا۔