ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم اور پاکستان کو انعام میں کتنے ڈالر ملیں گے ؟پتا چل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) یہ پہلی مرتبہ ہے جب بھارت تنہا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہاہے اور اس سے ہمسایہ ملک کو 2.6 بلین ڈالرز کی کمائی کا امکان ہے تاہم اس دوران ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں آئی سی سی کی جانب سے1 کروڑ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیاہے ، ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ فائنل میں شکست کا سامنے کرنے والی ٹیم خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی بلکہ 20 لاکھ ڈالرز اس کو بھی دیئے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی 6ٹیموں کو ایک لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8،8 لاکھ ڈالرز بطور انعام دیئے جائیں گے ۔ آئی سی سی کے فنانشل ماڈل برائے 2017 سے 2023 کے مطابق آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ بھارت کو ملے گا ۔اس کے علاوہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز انعام میں ملیں گے ۔ اس حساب سے پاکستان کے 4میچز جیتنے پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تو پکے ہو گئے ہیں اور اگلا میچ بھی جیت جاتی ہے تو 2 لاکھ ڈالرز تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حصے میں آ جائیں گے ۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

8 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago