اللہ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہی ہوگی،نوازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہی ہوگی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہماری تینوں حکومت میں معیشت ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع سے صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ آ جاتا ہے،ملکی معیشت کی بہتری مجموعی صورتحال کی بہتری ہوتی ہے .

ان کا کہناتھا کہ سندھ میں پہلی بار اپنے کوئلے کی بنیاد پرمنصوبہ ہم نے لگایا،سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت کچھ دے رکھا ہے، استعمال کرنے کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے یورپ سے بھی بہتر معیار کی موٹرویز بنائیں،سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے،آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاؤں پر کھڑا ہ وجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں