برطانوی شہری نے ”سی وی“ میں ایسی تفصیلات لکھ دیں کہ پڑھنے والے دنگ رہ گئے


لندن(قدرت روزنامہ) جاب کے لیے ’سی وی‘ میں امیدوار اپنے متعلق ایسی اچھی باتیں بیان کرتے ہیں کہ باس جاب کے لیے ان کا انتخاب کر لے تاہم برطانیہ میں ایک باس کو گزشتہ دنوں ایسا سی وی موصول ہو گیا کہ انٹرنیٹ صارفین بھی اس کا عکس دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روشن پٹیل نامی باس نے سی وی کی تصویر اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں اس آدمی نے بتا رکھا تھا کہ وہ 100مینوفیکچررز کے لیے کام کر چکا ہے اور 11لوگوں کی ٹیم کو سنبھالنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ انگریزی، ہسپانوی اور چینی زبانوں میں مہارت رکھتا ہے اور کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے۔
اس کے علاوہ یہ شخص سی وی میں اپنی جنسی صحت کا بھی ذکر کرتا ہے اور اپنے جسم میں سپرمز کی تعداد (80کروڑ)بتاتا ہے۔ غرض یہ شخص سی وی میں اپنے متعلق ہر وہ چیز بتاتا ہے جس کا متعلقہ ملازمت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ایکس پر روشن پٹیل کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 24لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔