سندھ بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا .
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے صوبے بھر میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .

نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات سندھ میں عام تعطیل ہوگی .
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے بھی یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا . کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا .
یہ بھی ذہن میں رہے کہ علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہر سال 9 نومبر کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے . اس سلسلے میں ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن 2015 میں وزارت داخلہ نے اسے منسوخ کردیا تھا .
دوسری طرف سندھ حکومت نے 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے . سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹیز کو چھٹی دی گئی ہے .
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ہندو کمیونٹیز کو نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں ادا کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں