اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے صوبے بھر میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے بھی یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہر سال 9 نومبر کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن 2015 میں وزارت داخلہ نے اسے منسوخ کردیا تھا۔
دوسری طرف سندھ حکومت نے 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹیز کو چھٹی دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ہندو کمیونٹیز کو نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں ادا کی جائیں گی۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…