نوکنڈی میں تیل منڈی کے قریب آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی،تین افراد زخمی


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں تیل منڈی کے قریب آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی،تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلی خدائے رحیم میں واقع تیل منڈی کے قریب کھڑی خالی تیل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ٹینکر کے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی منتقل کرکے عملے نے طبی امداد دی شہر میں بریگیڈ نہ ہونے کی باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھا دیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں آتشزدگی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے پیش نظر فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کیا جائے۔