کھیل

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے غیر قانونی کمپنیوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے 250 ملین روپے کے سالانہ کنٹریکٹ سے انکار کیا جبکہ محمد رضوان نے صرف ایک سروگیٹ بیٹنگ کمپنی کے 100 ملین روپے کے سالانہ معاہدے سے انکار کیا کیونکہ اس طرح کی اسپانسرشپس اور معاہدے قانون کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گزشتہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران اپنی کٹ پر ایک کمپنی کا لوگو لگانے سے انکار کر دیا تھا۔
دوسری جانب ایک بیٹنگ کمپنی کی جانب سے بابر اعظم کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کھلاڑی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بہت متاثر ہوئی ہے اور اس فرد کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔
تاہم بابر اعظم کی انفرادی اسپانسرشپس کی ذمہ دار کارپوریشن نے جواب میں کہا ’’شکریہ۔ بطور مسلمان ہم کسی بھی بیٹنگ یا سروگیٹ بیٹنگ برانڈز کی حمایت نہیں کرتے۔ رابطہ کرنے کا شکریہ۔ اچھا دن گزاریں۔
اسی قسم کی پیشکش محمد رضوان کو بھی کی گئی تھی جس کا جواب بھی وہی تھا۔

متعلقہ خبریں