موبائل فون کا استعمال اور مردوں کی جنسی صحت، تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کردیا

برن(قدرت روزنامہ) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موبائل فون زیادہ استعمال کرنے والے مردوں کو جنسی صحت کے حوالے سے متنبہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 2ہزار 800مردوں پر تجربات کیے ہیں۔ تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کی عادت اور ان میں سپرمز کی تعداد کا تجزیہ کیا گیا۔
2005سے 2008کے دوران کی گئی اس تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کے استعمال کی عادت پر نظر رکھی گئی اورمسلسل ان کی جنسی صحت کے ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔نتائج میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق میں شامل مردوں میں سپرمز کی مقدار ان کے موبائل فون کے استعمال سے شدید متاثرہوتی رہی۔ تحقیق میں شامل جو مرد زیادہ موبائل فون استعمال کرتے رہے، ان میں سپرمز کی مقدار مسلسل کم ہوتی چلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نتائج میں ماہرین کی طرف سے موبائل فونز کی اقسام اور سپرمز کے حرکت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔ اس تحقیق میں صرف سپرمز کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا۔

Recent Posts

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

6 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

13 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

26 mins ago

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

34 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

42 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

1 hour ago