چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمت 8 ہزار سے کم ہو کر 4500 روپے فی من ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی پنجاب میں چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ آٹھ ہزار روپے من سے کم ہو کر 4500 روپے من ہو گئی ہے۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ کیونکہ بلیک پر ریٹ طے کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے فصل کا ریٹ کم ہو رہا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ریٹ برقرار رہنے سے اچھا معاوضہ کمایا جا سکتا ہے۔ جبکہ چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سویرے اپنے گھر والوں کے ساتھ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں ، ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار پریشان ہیں۔