ورلڈکپ: بینگلورو میں طوفانی بارشیں، نیوزی لینڈ سری لنکا میچ خطرے میں پڑگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی شہر بینگلورو میں گزشتہ روز سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد سب کی نظریں 9 نومبر کے میچ پر ہیں۔ جمعرات کو بینگلورو میں ٹورنامنٹ کا اہم میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا ہے۔
سری لنکا کی شکست کی صورت میں نیوزی لینڈ ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا جبکہ سری لنکا جیتا تو پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے امکانات کئی فیصد بڑھ جائیں گے۔ میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھی نیوزی لینڈ ٹیم مشکل میں رہے گی۔
بھارت میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بینگلورو میں طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ آج اور کل بھی بھارتی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
9 نومبر کی بات کی جائے تو جمعرات کو بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم میں 85 فیصد بارش کا امکان ہے۔ میچ کے دوران بارش کے امکانات مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نادیدہ قوتیں مزاحمتی ذمہ داران و کارکنان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ہم اور ہماری تحریک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر ذمہ دار و…

16 mins ago

زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اس سلسلے…

24 mins ago

گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں صداقت نہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے گوادر میں باڑ لگا کر شہری علاقے کو بند کرنے کے…

43 mins ago

بلوچستان میں لوگوں کو لاپتا اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں…

48 mins ago

کارکنوں کے قتل میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، این ڈی ایم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیرمین محسن…

58 mins ago

اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم یقینی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ محکمہ اطلاعات بلوچستان…

1 hour ago