رہنماﺅں پر بے بنیاد مقدمے کی کوئی وقعت نہیں، افغانوں کی جبری بیدخلی کیلئے پرامن احتجاج جاری رہیگا، اے این پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں انتظامیہ کی جانب سے پشتون ملت پال سیاسی جہموری پارٹیوں کے رھنماوں اور ذمہ داران کے خلاف غلط بیانی پر مبنی غیر قانونی ایف ائی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق آزادی اظہار رائے کے برخلاف عمل قرار دیا ھے آئین پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج تحریر وتقریر کا پورا پورا حق دیتا ہے ہر اس منصوبے کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج جاری رکھا جائیگا جو قوم وطن سیاسی قومی معاشی حقوق کے برخلاف ہو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں گزشتہ روز کچلاک میں پرامن جمہوری احتجاج کرنے کی آڑ میں عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماں اور ذمہ داران کے خلاف درج کئے گئے ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت اسے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا قوم دوست وطن دوست جماعتوں کی جانب سے افغانوں کی جبری بیدخلی کیخلاف پرامن احتجاجی تحریک شروع کر رکھا ہے فورسز کی جانب سے ان کے ساتھ روارکھا جانیوالا غیر انسانی سلوک ان کی جانب سے چادر اور چادر دیواری کی پامالی لوٹ مار بھتہ گیری کی جب نشاندھی کی گئی تو حکومت ریاست اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے سیاسی کارکنوں اور ذمہ داران کے خلاف ماورائے قانون ایف آئی آر درج کیا بیان میں کہا گیا ھے کہ آئین کے مطابق ھر شھری اور سیاسی کارکن کو تحریر و تقریر اظہار خیال اور عوامی مسائل و مشکلات پر پرامن اجتماع اور احتجاج کا حق حاصل ھےان سیاسی کارکنوں نے خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کیا ھے بیان میں کہا گیا کہ بے بنیاد ایف ائی آر کی کوئی وقعت نہیں سیاسی کارکن اور ذمہ داران اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے لمبی شناسائی رکھتے ہیں .
.