نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان کی لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے خیبر کے علاقے تیرہ میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ملک و قوم کی بقاء کے لیے بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید مضبوط کرتی ہیں۔ انشاء اللہ ملک سے جلد دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔