وزارت خزانہ کے ملازمین کی 9 نومبر کی چھٹی منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے ملازمین کی 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کی ہدایات پر ملازمین کی چھٹی منسوخ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے سبب چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی ولادت کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کی منظوری دی تھی،رواں سال حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔