آئین میں ترمیم ہونے تک نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی ، اعتزاز احسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں ، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی ، نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ترامیم کے بغیر سپریم کورٹ کی سزا میں رعایت نہیں ہو سکتی ،جس ہائی کمشنر نے نواز شریف کو سی آف کیا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ ایک مجرم کو پروٹوکول دینا قانونا جرم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں ہو سکتے۔