اسلام آباد

ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک طرف تیزی کا رجحان جاری ہے تو دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کی لہر کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 54 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 154 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں