فلائٹ اٹینڈنٹ نے مسافروں کو فضائی سفر کے دوران آرم ریسٹ اوپر کرنے کا طریقہ بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)فضائی سفر کے دوران سیٹ کی آرم ریسٹ اس وقت مسافروں کےلیےپریشانی کاسبب بن جاتی ہے، جب مسافر اسے اوپر کرنا چاہیں لیکن ناکام رہیں یا آرم ریسٹ خودبخود نیچے گر جائے . ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس پریشانی سے نجات کا ایک آسان حل بتا دیا ہے .


انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹی یو آئی ایئرویز سے وابستہ چارلی سلور نامی فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایک خفیہ بٹن کے متعلق بتایا ہے، جس کے ذریعے آپ آرم ریسٹ کو بغیر تھامے اوپر رکھ سکتے ہیں . اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی 13سیکنڈ کی ویڈیو میں چارلی آرم ریسٹ کے نیچے لگا ایک چھوٹا سا بٹن دکھاتا ہے .
یہ بٹن عین اس جگہ ہوتا ہے جہاں آرم ریسٹ کے اوپرنیچے ہونے کے لیے جوڑ ہوتا ہے . چارلی ویڈیو میں کہتا ہے کہ اگر آپ کی آرم ریسٹ اوپر نہیں اٹھ رہی، یا خودبخود نیچے گر جاتی ہے تو اس بٹن کو دبائیں . آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا . چارلی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 5لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں