فلائٹ اٹینڈنٹ نے مسافروں کو فضائی سفر کے دوران آرم ریسٹ اوپر کرنے کا طریقہ بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)فضائی سفر کے دوران سیٹ کی آرم ریسٹ اس وقت مسافروں کےلیےپریشانی کاسبب بن جاتی ہے، جب مسافر اسے اوپر کرنا چاہیں لیکن ناکام رہیں یا آرم ریسٹ خودبخود نیچے گر جائے۔ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس پریشانی سے نجات کا ایک آسان حل بتا دیا ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹی یو آئی ایئرویز سے وابستہ چارلی سلور نامی فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایک خفیہ بٹن کے متعلق بتایا ہے، جس کے ذریعے آپ آرم ریسٹ کو بغیر تھامے اوپر رکھ سکتے ہیں۔اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی 13سیکنڈ کی ویڈیو میں چارلی آرم ریسٹ کے نیچے لگا ایک چھوٹا سا بٹن دکھاتا ہے۔
یہ بٹن عین اس جگہ ہوتا ہے جہاں آرم ریسٹ کے اوپرنیچے ہونے کے لیے جوڑ ہوتا ہے۔ چارلی ویڈیو میں کہتا ہے کہ اگر آپ کی آرم ریسٹ اوپر نہیں اٹھ رہی، یا خودبخود نیچے گر جاتی ہے تو اس بٹن کو دبائیں۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ چارلی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 5لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

6 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

26 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

32 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

45 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago