پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
کاروبار کےدوران انڈیکس 54 ہزار357 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، 100 انڈیکس تاریخی بلند پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک شاندار دن تھا جس میں کاروبار میں زبردست تیزی رہی۔
100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی لیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا۔