کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ


بلوچستان (قدرت روزنامہ)کانگو وائرس کی وجہ سے بلوچستان کی نگراں حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔
کانگو سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ 60 افراد سامنے آئے ہیں جن میں سے 15متاثرین کا تعلق شعبہ صحت سےہے۔
10 ڈاکٹروں سمیت 15 افراد کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے، نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس جس وارڈ سے پھیلا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگو کے پھیلاؤ کا سبب وارڈ آئندہ ہفتے تک سیل رہے گا، نگران وزیر صحت بلوچستان نے مزید کہا کہ زیر علاج مریضوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دو ہفتے کے لیے مذبح خانوں پر پابندی عائد ہے۔