اسلام آباد

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار947 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں