ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے . دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے .


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 25 پیسے کا ہو گیا .
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار947 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں