’’سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف۔۔۔۔‘ نواز شریف پھٹ پڑے،ناقابلِ یقین الزامات عائد کر دیئے
یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے . بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف اور صد محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی . مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ خاص طور سے ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کے گڑھ رہے ہیں لیکن یہاں کے نتائج بہت مایوس کن رہے ہیں . ہم کو تنظیم کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے . حمزہ شہباز اور مریم نواز باقی عہدیداروں کے ساتھ ملکر اس تنظیم سازی کی نگرانی کریں . جن لوگوں کو عہدیدار بنایا جائے ان سے ملاقاتیں کریں . ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں . نوازشریف نے کہا سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے . یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے . بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے . مالم جبہ،بی آر ٹی،بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے؟ . ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں . یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا . آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے . جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا . . .