آج سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے ملک کے مغربی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہو گا، جس سے بارش کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہے گا، اس دوران پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے .


اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے .
اس کے علاوہ پشاورسمیت خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں موسم ابرآلودرہنے کاامکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں مطلع آبر الودرہنے کی توقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان اورچارسدہ میں بارش متوقع ہے .
اس کے علاوہ مردان، پشاور، ایبٹ اباد، مانسہرہ اورکرم میں بارش کی توقع ہے، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں