چیف الیکشن کمشنر سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے .
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں بیرسٹر گوہر اوربابر اعوان موجود تھے .

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی .
پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے . پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے آگاہ بھی کیا .
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بابر اعوان اور میں نے ملاقات کی جوکہ ہماری درخواست پر ہوئی .
بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ تقریبا 45 منٹ کی ملاقات ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز موجود تھے، ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کو دیا . ہم نے کہا کہ ہمیں میٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز پرنٹ نہیں ہونے دیے جا رہے .
بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے ایک نوٹیفیکیشن جاری کریں جس میں ہمیں فیئر اینڈ فیئر الیکشن کی مہم کی اجازت دی جائے، ہم نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت فنڈز جاری کر رہی ہے جو نہیں کرسکتی .
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کمپنیز کے ڈسکوز جاری کرنے والے ن لیگ کے امیدوار ہیں، ہمارا انتخابی نشان کا آرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ان کو کہا ہے کہ تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے .
بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیٹ کا نشان پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، کوئی چیئرمین مائنس نہیں ہوگا جو چیئرمین پی ٹی آئی ہیں وہ رہیں گے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے کردار ادا کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں